ترکی نے لیبیا سے اپنے فوجیوں کا ایک دستہ واپس لے لیا ہے

ترکی نے لیبیا سے اپنے فوجیوں کا ایک دستہ واپس لے لیا ہے

منگل, 23 March, 2021 - 11:00
گزشتہ روز شہر بیر الغانم میں ایک فوجی تربیت کے دوران پٹرولیم سہولیات کے ممبران گارڈز کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
شام سے آنے والے اور ترکی کے وفادار 120 کرائے کے جنگجؤوں کا ایک دستہ پرسو روز ہی لیبیا کے دار الحکومت طرابلس سے روانہ ہوا ہے اور معيتيقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ لوگ ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارے میں سوار ہوکر ترکی کے لئے روانہ ہوئے ہیں پھر وہ شام میں اس کے زیر کنٹرول علاقوں کی طرف واپس جائیں گے۔

ایک طرف "اتحاد" حکومت نے خاموش اختیار کی ہے اور ترکی نے ان پیشرفتوں پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن دوسری طرف باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ اس گروپ کی منتقلی لیبیا کے علاقوں میں کرائے کے جنگجؤوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے ایک علاقائی افہام وتفہیم کے دائرہ کار کے اندر ہو رہی ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اس افہام وتفہیم کا کچھ حصہ چار رکنی مذاکرات کے ذریعہ کیا گیا ہے جس میں مصر اور ترکی نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور روس کے ساتھ ساتھ حصہ لیا ہے۔(۔۔۔)


منگل 10 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 23 مارچ 2021ء شماره نمبر [15456]


Related News



انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا