عرب اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے اقدام کا خیر مقدم

عرب اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے اقدام کا خیر مقدم
TT

عرب اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے اقدام کا خیر مقدم

عرب اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے اقدام کا خیر مقدم
عرب، بین الاقوامی ممالک اور تنظیموں نے یمنی بحران کے حل کے لئۓ سعودی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور چین، بحرین، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، اقوام متحدہ، امریکہ، اسلامی تعاون تنظیم اور خلیج تعاون کونسل نے یمنی بحران کے پرامن حل کے لئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شیخ عبد اللہ بن زاید اور بین الاقوامی اماراتی تعاون نے سعودی اقدام کے لئے اپنے ملک کی حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ یمن میں جامع جنگ بندی کا ایک قابل قدر موقع ہے اور اس سے پائیدار سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی۔

امریکہ نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ وہ فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی اور سیاسی گفت وشنید میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔(۔۔۔)

منگل 10 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 23 مارچ 2021ء شماره نمبر [15456]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]