سوڈان نے ایتھوپیا کے ساتھ تنازعہ حل کرنے کے لئے اماراتی اقدام کو کیا قبول

گزشتہ نومبر میں آبی احمد کو ایتھوپیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ نومبر میں آبی احمد کو ایتھوپیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

سوڈانی حکومت نے کل کہا ہے کہ اس نے پڑوسی ملک ایتھوپیا کے ساتھ سرحدی تنازعہ حل کرنے کے لئے اماراتی اقدام کو قبول کر لیا ہے۔

میڈیا کے وزیر اور حکومت کے ترجمان حمزہ بلول نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نے گزشتہ روز اپنے باقاعدہ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے پیش کردہ اقدام (جس کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے) پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور اس اقدام سے نمٹنے کے لئے متعلقہ وزارتوں سے تشکیل کردہ تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کو محفوظ بنایا ہے اور اس کے ساتھ تعامل کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک سرحدی تنازعہ پر سوڈان کے ساتھ کسی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہتا ہے اور انہوں نے سوڈان کو "بھائی ملک" کے طور پر بیان کیا ہے لیکن دوسری طرف آبی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مصر اور سوڈان کے ساتھ کسی معاہدے کے بغیر اگلے جولائی میں نہضہ ڈیم کی دوسری بھرائی کے لئے ان کا ملک پر عزم ہے اور اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو ادیس ابابا کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔(۔۔۔)

بدھ 11 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 24 مارچ 2021ء شماره نمبر [15457]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]