نیتن یاہو کے لئے نصف کامیابی اور پانچویں انتخابات کا اشارہ افق پر ہے

نیتن یاہو کے لئے نصف کامیابی اور پانچویں انتخابات کا اشارہ افق پر ہے
TT

نیتن یاہو کے لئے نصف کامیابی اور پانچویں انتخابات کا اشارہ افق پر ہے

نیتن یاہو کے لئے نصف کامیابی اور پانچویں انتخابات کا اشارہ افق پر ہے
بدھ کی صبح انتخابی نتائج کی پیش گوئیاں لیک ہونے کے بعد نیتن یاھو کو بیت المقدس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے پرسو روز ہونے والے قانون ساز انتخابات میں نصف فتح جیسی کچھ کامیابی حاصل کی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ پولنگ جو دو سالوں میں اپنی نوعیت کی چوتھی ہے اس میں یکطرفہ طور پر حکومت بنانے کی اہلیت رکھنے والی کسی پارٹی کو کامیابی نہیں ملی ہے اور اس طرح پانچویں انتخابات کا اشارہ افق پر پھیل چکا ہے۔
 
تقریبا 90 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد سیمی فائنل کے نتائج نے یہ ظاہر کیا ہے کہ نیتن یاہو کی سربراہی میں لیکود پارٹی نے 120 میں سے 30 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کی حریف سینٹرسٹ یش اتید (مستقبل ہے) پارٹی نے جس کی سربراہی ییر لاپیڈ نے کی ہے 17 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 12 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 25 مارچ 2021ء شماره نمبر [15458]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]