ماسکو نے انقرہ سے حلب اور ادلب کے لئے گزرگاہوں کو کھولنے کی لی منظوری https://urdu.aawsat.com/home/article/2883621/%D9%85%D8%A7%D8%B3%DA%A9%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%86%D9%82%D8%B1%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AD%D9%84%D8%A8-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%AF%D9%84%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%DA%AF%D8%A7%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DA%BE%D9%88%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%84%DB%8C-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1%DB%8C
ماسکو نے انقرہ سے حلب اور ادلب کے لئے گزرگاہوں کو کھولنے کی لی منظوری
پرسو روز فرات کے مشرق میں عمر آئل فیلڈ میں ایک فوجی پریڈ میں (شامی ڈیموکریٹک فورسز) کے جنگجؤوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز ماسکو نے انقرہ سے شمال مغربی شام میں حلب اور ادلب کے لئے تین انسانی گزرگاہوں کو کھولنے کی منظوری لے لی ہے۔
شام میں متحارب فریقین کے درمیان مفاہمت کے لئے حمیمیم مرکز کے نائب ڈائریکٹر الیگزینڈر کارپوف نے گزشتہ روز ایک پریس بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس راستے کو کھولنے کا مقصد تنہائی کی حالت کو ختم کرنا اور داخلی محاصرے کو آسان کرنا ہے جس سے عام شہری دوچار ہیں اور معاہدے کے مطابق ادلب کے علاقے میں سراقب اور ميزناز گزرگاہ کو کھول دیا گیا ہے تاکہ کشیدگی کم ہو سکے اور حماۃ اور حلب میں حکومت کے علاقوں کے ساتھ حلب کے ابو زیدین گزرگاہ کو بھی کھول دیا گیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)