امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لئے کسی ایرانی تجویز کا انتظار کرنے کے سلسلہ میں راضی ہو گئے ہیں اور یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب تہران نے اعلان کیا ہے کہ وہ معاہدے کے فریقین کے بدلے میں اپنی جوہری ذمہ داریوں کی تعمیل کے لئے تیار ہے۔
برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جوہری معاہدے کے فریقین کی طرف سے اجلاس منعقد کرنے کے لئے یورپی یونین کی تجویز کی منظوری دوبارہ دے دی ہے تاکہ باہمی تعمیل کی طرف واپسی ممکن ہو سکے اور انہوں نے ایک طویل اور مضبوط معاہدہ کی کوشش کے سلسلہ میں اپنے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ افہام وتفہیم کی طرف اشارہ کیا ہے جس سے ایران کی علاقائی اور میزائل سرگرمیاں حل ہو سکیں گی۔(۔۔۔)
جمعرات 12 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 25 مارچ 2021ء شماره نمبر [15458]