ویکسین کے بحران پر قابو پانے کے لئے واشنگٹن پر یورپی انحصار

گزشتہ روز آن لائن منعقدہ یورپی سربراہ کانفرنس کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز آن لائن منعقدہ یورپی سربراہ کانفرنس کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

کورونا وائرس کے سلسلہ یں بڑھتی ہوئی تعداد اور ویکسین کی برآمدات کے تنازعہ کا معاملہ یورپی یونین کے اس سربراہی اجلاس کے کام میں غالب رہا ہے جو کل آن لائن شروع کیا گیا ہے اور اس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی شام میں شرکت کی ہے۔

جہاں صدر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے 100 دن کے دوران اینٹی وائرس ویکسین کی 200 ملین خوراکیں دینے کا ہدف مقرر کیا ہے وہیں یورپی عہدیداروں نے اپنے امریکی اتحادی کو ویکسین کی قلت کے بحران پر قابو پانے میں مدد کرنے کی خواہش کو پوشیدہ نہیں رکھا ہے۔

یہ توقع نہیں کی گئی تھی کہ یورپی رہنماء امریکی اتحادی کی اپنی میزبانی کے دوران واشنگٹن سے حاصل کی جانے والی امداد کی تکنیکی تفصیلات میں داخل ہوں گے لیکن کئی یورپی ممالک میں اس وبا کی پریشان کن پیشرفتوں نے اپنے آپ کو سماج پر مسلط کردیا ہے اور خاص طور پر دونوں جماعتوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مطلق ترجیح وبائی امراض سے باہر نکلنا ہے اور سب سے بڑے پیمانے پر ویکسین کی تقسیم  کرنی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 13 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 26 مارچ 2021ء شماره نمبر [15459]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]