امریکی خاتون سفیرہ نے لبنان کے رہنماؤں سے اپنے اختلافات کو دور کرنے کا کیا مطالبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2898896/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%A7%D8%AA%D9%88%D9%86-%D8%B3%D9%81%DB%8C%D8%B1%DB%81-%D9%86%DB%92-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%81%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%D9%88%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7
امریکی خاتون سفیرہ نے لبنان کے رہنماؤں سے اپنے اختلافات کو دور کرنے کا کیا مطالبہ
عون کو گزشتہ روز امریکی سفیرہ ڈوروتی شی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
بیروت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
امریکی خاتون سفیرہ نے لبنان کے رہنماؤں سے اپنے اختلافات کو دور کرنے کا کیا مطالبہ
عون کو گزشتہ روز امریکی سفیرہ ڈوروتی شی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
گزشتہ روز لبنان میں متعدد سفیروں کے ذریعہ وسیع سفارتی اقدام کا مشاہدہ کیا ہے جن میں سب سے نمایاں امریکی سفیرہ ڈوروتی شیا، صدر مائکل عون اور نامزد وزیر اعظم سعد حریری کے ساتھ دو ملاقاتیں ہیں اور فرانسیسی سفیرہ این گریو کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ ایک ملاقات ہے اور برطانوی سفیر مارٹن لینگڈن اور فری پیٹریاٹک موومنٹ کے صدر اور رکن پارلیمنٹ جبران باسل کے درمیان کی ایک ملاقات ہے۔
شیا نے عون کے ساتھ ہونے والی بے تکلفی ملاقات کے بعد ایک تقریر میں کہا ہے کہ لبنان کو ایسے بہادر رہنماؤں کی ضرورت ہے جو اپنے متعصبانہ اختلافات کو دور کرکے ملک کو درپیش متعدد بحرانوں سے بچانے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)