السیسی نے سانحۂ سوہاگ کے قصورواروں کو سزا دینے کی دھمکی دی ہے

گزشتہ روز  مصری شہریوں کو دو ٹرینوں کے ملبے کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز مصری شہریوں کو دو ٹرینوں کے ملبے کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے ملک کے جنوب میں ہونے والے ٹرین حادثہ میں ملوث ہر فرد کو سخت سے سخت سزا دینے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ درد جو حادثے کی وجہ سے ہمارے دلوں کو ملا ہے اس طرح کی تباہی کو ختم کرنے کے ہمارے عزم میں اضافہ کیا ہے۔

سیسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے آفیشل پیج پر مزید کہا ہے کہ میں نے اس تکلیف دہ واقعہ کو قریب سے دیکھا ہے اور وزارت صدارت اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کی جگہ پر موجود رہیں اور مستقل فالو اپ جاری رکھیں اور مجھے اس وقت کی صورتحال سے متعلق تمام پیشرفت اور اطلاعات سے آگاہ کریں۔

دونوں ٹرینوں کے ٹکرانے کے حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ مصری ریلوے اتھارٹی نے حادثے کے فورا بعد اپنے پہلے تبصرے میں کچھ گاڑیوں میں نامعلوم افراد (خطرہ) یا (ہنگامی بریک) کھولنے کی بات کی ہے ، جس کی وجہ سے ایک ٹرین رک گئی اور دوسری پیچھے سے اس سے ٹکرا گئی۔(۔۔۔)

ہفتہ 14 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 27 مارچ 2021ء شماره نمبر [15460]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]