دمشق میں حزب اختلاف نے بین الاقوامی تحفظ کا کیا مطالبہ

دمشق میں حزب اختلاف نے بین الاقوامی تحفظ کا کیا مطالبہ

اتوار, 28 March, 2021 - 14:15
"نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ" (جود) کی بنیادی کانفرنس کی تیاری کرنے والی کمیٹی نے اس کانفرنس کے ممبروں کی حفاظت کے لئے سفارتی، بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ گزشتہ صبح دمشق میں سیکیورٹی ادارہ نے اس کانفرنس کو منعقد کئے جانے سے منع کرد یا ہے۔

تیاری کرنے والی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سیکیورٹی ایجنسی نے جمعہ کی شام عرب ڈیموکریٹک سوشلسٹ یونین پارٹی کے سکریٹری جنرل، پریپریٹری کمیٹی کے ممبر احمد العسراوی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں آگاہ کیا کہ (جود) کی بنیادی کانفرنس وزیر داخلہ کو درخواست پیش کرنے اور پارٹیوں سے متعلقہ فریقوں سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ہی منعقد ہو سکتی ہے۔


اسی سلسلہ میں "نیشنل کوآرڈینیشن اتھارٹی" کے جنرل کوآرڈینیٹر حسن عبد العظیم نے کانفرنس کو ملتوی کرنے کے لئے "تیاری کمیٹی" کے فیصلے کا اعلان کیا ہے کیونکہ حکومت نے اس کانفرنس کے نہ ہونے کے سلسلہ میں صرف مطلع ہی نہیں کیا ہے بلکہ ریاستی سیکیورٹی (فوجداری) کے ممبروں کو بھیجا گیا ہے اور پولیس اس عمارت کے سامنے اپنی پوزیشن بھی لے چکی ہے جہاں کانفرنس ہونے کو ہے ار داخل ہونے اور باہر نکلنے سے بھی روک دیا ہے اور اسی طرح میڈیا اور صحافیوں کو بھی جو کچھ ہو رہا تھا اس کا احاطہ کرنے سے روک دیا ہے۔(۔۔۔)


اتوار 15 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 28 مارچ 2021ء شماره نمبر [15461]


Related News



انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا