ریاست سے مذہب کو الگ کرنے والا سوڈانی اصولوں کا اعلان

گزشتہ روز جوبا میں اصولوں کے اعلامیہ پر دستخط کرنے کے بعد الحلو کے بیچ میں البرہان اور سلوا کیر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز جوبا میں اصولوں کے اعلامیہ پر دستخط کرنے کے بعد الحلو کے بیچ میں البرہان اور سلوا کیر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

سوڈانی عبوری خودمختاری کونسل کے سربراہ عبد الفتاح البرہان اور ایس پی ایل ایم شمالی سیکٹر کے سربراہ عبد العزیز آدم الحلو نے گزشتہ روز جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں مذہب کو الگ کرنے والے اصولوں کے اعلان پر دستخط کیا ہے اور اس معاہدے پر جنوبی سوڈان کی حکومت کے صدر سلوا کیر مایارڈٹ کے علاوہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی نے بطور گواہ دستخط کیا ہے۔

اصولوں کے اعلامیہ میں ایک شہری، جمہوری، وفاقی ریاست کے قیام کا ذکر ہے جس میں مذہب، مذہبی رواج اور عبادت کی آزادی کی ضمانت ہوگی اور دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کسی پر مذہب مسلط نہیں کرے گا اور ملک میں نہ ہی کوئی سرکاری مذہب ہوگا۔(۔۔۔)

پیر 16 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 29 مارچ 2021ء شماره نمبر [15462]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]