اقوام متحدہ نے یمنی حکومت پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کو لیا واپس

یمن میں امریکی ایلچی ٹموتھی لینڈرنگ کو دیکھا جا سکتا ہے
یمن میں امریکی ایلچی ٹموتھی لینڈرنگ کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

اقوام متحدہ نے یمنی حکومت پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کو لیا واپس

یمن میں امریکی ایلچی ٹموتھی لینڈرنگ کو دیکھا جا سکتا ہے
یمن میں امریکی ایلچی ٹموتھی لینڈرنگ کو دیکھا جا سکتا ہے
قرارداد 2140 کے تحت سلامتی کونسل کی جانب سے یمن پر عائد پابندیوں کے بارے میں کمیٹی کے ماہرین کے پینل نے یمنی حکومت کے خلاف منی لانڈرنگ اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کے پچھلے الزامات کو واپس لے لیا ہے۔

ماہر گروپ نے نئی معلومات موصول ہونے کی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے 25 جنوری 2021 کو پیش کی جانے والی اپنی رپورٹ میں ترمیم کی درخواست کی ہے اور انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ اس جائزے کی رپورٹ میں بدعنوانی، منی لانڈرنگ یا اشرافیہ کے قبضے کے ثبوت نہیں دکھائے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں اختتام پر یہ بات رکھی گئی ہے کہ حوثیوں نے ایسے کام انجام دیئے جو حکومت یمن کے خصوصی اختیار میں آتے ہیں کیونکہ وہ ٹیکس اور دیگر سرکاری محصولات جمع کرتے ہیں جس کا ایک بڑا حصہ ان کی جنگی کوششوں کے لئے مالی اعانت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔(۔۔۔)

منگل 17 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 30 مارچ 2021ء شماره نمبر [15463]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]