شام کی تعمیر نو کا انحصار حکومت کے طرز عمل کو تبدیل کرنے پر ہے

امور خارجہ اور سلامتی کے لئے یورپی یونین کے ہائی کمشنر جوزف بورل کو دیکھا جا سکتا ہے
امور خارجہ اور سلامتی کے لئے یورپی یونین کے ہائی کمشنر جوزف بورل کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

یورپی یونین میں امور خارجہ اور سلامتی کے ہائی کمشنر جوزف بورل نے الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ شامی حکومت کو تعمیر نو اور شام اور اس پر لگی معاشی پابندیوں کو ہٹانے کے لئے ایک کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں سوچنے سے پہلے اندرونی اور بیرونی طور پر اپنے طرز عمل کو تبدیل کرنا چاہئے۔

شام دو واقعات میں بین الاقوامی ایجنڈے میں سر فہرست رہا ہے جن میں سے پہلا یہ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرحد پار انسانی ہمدردی کی امداد کے معاملے کو اٹھایا ہے جبکہ ساتھ ہی موجودہ قرارداد 11 جولائی کو ختم ہونے والی ہے اور دوسرا یہ ہے کہ کل اور آج برسلز میں ایک ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے اور بوریل نے کہا ہے کہ کانفرنس سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے تحت کسی سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ شام بین الاقوامی ایجنڈے میں سرفہرست ہے اس کے لئے دوبارہ طاقت ور امداد کی کوشش کر رہی ہے۔(۔۔۔)

منگل 17 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 30 مارچ 2021ء شماره نمبر [15463]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]