الشرق الاوسط کو بیان دیتے ہوئے حجہ نے وضاحت کی ہے کہ 576 ملین خوراکوں میں سے 76 فیصد خوراک صرف 10 ممالک میں جا رہی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس وبائی مرض کا خاتمہ 3 اہم چیزوں پر منحصر ہے: سب سے پہلے دنیا کے تمام ممالک کو وافر مقدار میں ویکسین فراہم کی جائے، حکومتوں اور متعلقہ حکام کے ذریعہ صحت عامہ کے تمام اقدامات کی پابندی اور تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ رقوم کی صلاحیتوں سے منسلک کئے بغیر مقدار کو تقسیم کرنے میں انصاف کا لحاظ رکھا جائے اور یہاں تک کہ ویکسین ملنے کے باوجود بھی کمیونٹی کے افراد کے ذریعہ تمام اختیاطی تدابیر اختیار کئے جائیں۔
اسی سلسلہ میں "ورلڈ ہیلتھ" کے ایک سینئر عہدیدار نے "الشرق الاوسط" کو بتایا ہے کہ حال ہی میں تنظیم کو تقریبا ہر طرف سے جس دباو کا سامنا ہے وہ وبا کے سلسلہ میں بین الاقوامی جنگ کے ایک نازک مرحلے میں اس کی کوششوں میں رکاوٹ بنا ہوا ہے اور زیادہ تر علاقوں میں تیزی اور شدت سے پھیلتے ہوئے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ماحول فراہم کرنے میں مدد نہیں ہو پارہی ہے اور ایک سے زیادہ ملکوں میں پولیو سے بچاؤ کے مہمات کے اثرات کو ختم کرنے کا بھی خطرہ ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 19 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 01 اپریل 2021ء شماره نمبر [15465]