"ورلڈ ہیلتھ" جلد ہی ایک نیا ویکسین اختیار کرنے والا ہے

ڈبلیو ایچ او کے پروگرام ڈیپارٹمنٹ کی خاتون ڈائریکٹر ڈاکٹر رنا حجہ کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
ڈبلیو ایچ او کے پروگرام ڈیپارٹمنٹ کی خاتون ڈائریکٹر ڈاکٹر رنا حجہ کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

"ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن" میں پروگرام ڈیپارٹمنٹ کی خاتون ڈائریکٹر ڈاکٹر رنا حجہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ادارہ اس اپریل میں "کورونا" وائرس کے خلاف ٹیسٹ کے لئے 4 ٹیکوں میں سے ایک نئی ویکسین کی اجازت دینے کے قریب ہے۔

الشرق الاوسط کو بیان دیتے ہوئے حجہ نے وضاحت کی ہے کہ 576 ملین خوراکوں میں سے 76 فیصد خوراک صرف 10 ممالک میں جا رہی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس وبائی مرض کا خاتمہ 3 اہم چیزوں پر منحصر ہے: سب سے پہلے دنیا کے تمام ممالک کو وافر مقدار میں ویکسین فراہم کی جائے، حکومتوں اور متعلقہ حکام کے ذریعہ صحت عامہ کے تمام اقدامات کی پابندی اور تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ رقوم کی صلاحیتوں سے منسلک کئے بغیر مقدار کو تقسیم کرنے میں انصاف کا لحاظ رکھا جائے اور یہاں تک کہ ویکسین ملنے کے باوجود بھی کمیونٹی کے افراد کے ذریعہ تمام اختیاطی تدابیر اختیار کئے جائیں۔

اسی سلسلہ میں "ورلڈ ہیلتھ" کے ایک سینئر عہدیدار نے "الشرق الاوسط" کو بتایا ہے کہ حال ہی میں تنظیم کو تقریبا ہر طرف سے جس دباو کا سامنا ہے وہ وبا کے سلسلہ میں بین الاقوامی جنگ کے ایک نازک مرحلے میں اس کی کوششوں میں رکاوٹ بنا ہوا ہے اور زیادہ تر علاقوں میں تیزی اور شدت سے پھیلتے ہوئے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ماحول فراہم کرنے میں مدد نہیں ہو پارہی ہے اور ایک سے زیادہ ملکوں میں پولیو سے بچاؤ کے مہمات کے اثرات کو ختم کرنے کا بھی خطرہ ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 19 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 01 اپریل 2021ء شماره نمبر [15465]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]