روحانی نے انتخابات سے عوام کو نظرانداز کرنے سے آگاہ کیا ہے

گزشتہ روز کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی صدارت)
گزشتہ روز کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی صدارت)
TT

ایرانی صدر حسن روحانی نے عوام کی نظر میں انتخابات کی اہمیت ختم کئے جانے کے سلسلہ میں اگاہ کیا ہے اور بیلٹ باکس کے بارے میں ایرانی عوام کی تعداد میں ہونے والی کمی کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور یہ بیان ملک کے نئے صدر کو منتخب کرنے کے لئے صدارتی انتخابات سے تین ماہ قبل ہی دیا ہے۔

روحانی نے ایرانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے مختلف سیاسی رجحانات کے امیدواروں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا ہے اور انہوں نے ہفتہ وار وزارتی اجلاس میں کہا ہے کہ اگر انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت حاصل نہ کی گئی تو اس سے ایرانیوں کے منتخب کردہ راستہ اور طریق کار کو ایک بہت بڑا دھچکا لگے گا اور اس میں 30 اور 31 مارچ 1979 کے ریفرنڈم کی طرف اشارہ ہے جب اسلامی جمہوریہ کا انتخاب ہوا تھا۔(۔۔۔)

جمعرات 19 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 01 اپریل 2021ء شماره نمبر [15465]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]