بلنکن نے سوڈان کے ساتھ نئے تعلقات کا وعدہ کیا ہے

بلنکن نے گزشتہ ہفتہ سوڈان میں خودمختاری حفاظت کی بحالی کی منظوری دے دی ہے (رائٹرز)
بلنکن نے گزشتہ ہفتہ سوڈان میں خودمختاری حفاظت کی بحالی کی منظوری دے دی ہے (رائٹرز)
TT

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈان کے ساتھ تعلقات کے سلسلہ میں ایک نئے باب کا وعدہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے کینیا اور تنزانیہ اور 1998 میں امریکی سفارت خانوں کے بم دھماکوں کے متاثرین کے لئے خرطوم سے معاوضے کے طور پر 335 ملین ڈالر وصول کر لئے ہیں اور اسی طرح 2000 میں "یو ایس ایس کول" جنگی جہاز اور 2008 کے اوائل میں سوڈانی دارالحکومت میں یو ایس ایڈ کے ملازم جان گرانولی کے قتل کا معاوضہ بھی حاصل کرلیا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ سوڈانی عبوری حکومت کے اس اقدام سے امریکہ اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے فراہم کردہ اربوں ڈالر کے قرضوں کو آزاد کیا جائے گا اور سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھلیں گے۔(۔۔۔)

جمعرات 19 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 01 اپریل 2021ء شماره نمبر [15465]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]