کورونا۔۔۔ پوری دنیا میں 130 ملین سے زیادہ انفیکشن

کورونا۔۔۔ پوری دنیا میں 130 ملین سے زیادہ انفیکشن
TT

کورونا۔۔۔ پوری دنیا میں 130 ملین سے زیادہ انفیکشن

کورونا۔۔۔ پوری دنیا میں 130 ملین سے زیادہ انفیکشن
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 130 ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور خبر رساں ادارے روئٹرز کے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وائرس سے 130 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وباء کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2.98 ملین ہوگئی ہے۔

دسمبر 2019 میں چین کے اندر پہلے کیس کا پتہ چلنے کے بعد سے اب تک 210 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی درمیان اسٹرازینیکا کے سائی ڈیفیکٹ کے سلسلہ میں بے چینی اس وقت بڑھ گئی جب برٹش میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس کنٹرول ایجنسی نے کل اعلان کیا کہ خون خراب ہونے سے سات افراد کی موت ہوچکی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ویکسین اس کی وجہ بنی ہے لیکن برطانیہ نے تصدیق کیا ہے کہ یہ ویکسین اب بھی محفوظ ہے ، جبکہ نیدرلینڈ خون کے جمنے کے خدشات کے سبب اس کے استعمال پر پابندیاں عائد کرنے والا جدید ترین ملک بن گیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 22 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 04 اپریل 2021ء شماره نمبر [15468]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]