فاطمہ البنوی: انفتاحیت کی وجہ سے سعودی آرٹ دنیا کے سامنے آئی ہے

فاطمہ البنوی: انفتاحیت کی وجہ سے سعودی آرٹ دنیا کے سامنے آئی ہے
TT

فاطمہ البنوی: انفتاحیت کی وجہ سے سعودی آرٹ دنیا کے سامنے آئی ہے

فاطمہ البنوی: انفتاحیت کی وجہ سے سعودی آرٹ دنیا کے سامنے آئی ہے
فاطمہ البنوی ایک سعودی اداکارہ، پروڈیوزر اور مصنف ہیں جنھوں نے سعودی معاشرے کو اپنی مختلف کہانیوں کے ذریعے دنیا میں منتقل کرنے کی کوشش کی ہے اور جدہ میں تھیٹر کے قیام میں حصہ لیا ہے اور 2010 میں اس کے ذریعے کچھ ڈرامے بھی دکھائے ہیں۔

وہ سعودی عرب کی تاریخ میں دوسری فلم "برکت کے مقابلہ برکت" کی ہیروئین بھی رہی ہیں جسے 2016 میں دکھایا گیا ہے اور انہیں امریکی "ٹائم" میگزین کی طرف سے 2018 میں "نوجوان رہنماؤں" کی فہرست کے ضمن میں منتخب کیا تھا جو دنیا کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 23 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 05 اپریل 2021ء شماره نمبر [15469]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]