ریٹائرڈ جرنیلوں کے بیان سے اردوگان کو اپنے اقتدار سے ہٹائے جانے کا ہوا خوف

جمعہ کے دن ترکی کا "اسطنبول معاہدے" سے دستبرداری کے خلاف خواتین کے مظاہرے کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
جمعہ کے دن ترکی کا "اسطنبول معاہدے" سے دستبرداری کے خلاف خواتین کے مظاہرے کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

ترک بحریہ کے 103 ریٹائرڈ ایڈمرل افسران کی طرف سے جاری کردہ اس بیان کی وجہ سے ترک ایوان صدر اور "ترقی اور انصاف" حکومت کے حلقوں میں تناؤ پیدا ہو چکا ہے جس میں انہوں نے 1936 میں ترکی کے آبنائے راستہ میں نیوی گیشن سے متعلق بین الاقوامی "مونٹریس" معاہدے کی خلاف ورزی کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

بیان پر دستخط کرنے والوں نے "اسطنبول کینال" منصوبے پر اپنے اعتراض کا اظہار کیا ہے جس کے بارے میں صدر رجب طیب اردوگان پرجوش ہیں اور انھوں نے ملک کے لئے نیا آئین متعارف کروانے کی کوشش بھی کی ہے اور انہوں نے 2011 میں خواتین کی تحفظ کے لئے یوروپ کنونشن سے دستبرداری کا فیصلے بھی کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے فوج سے آئین کی اقدار کو محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں سرکاری وکیل کے دفتر نے اس بیان کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جو ہفتے کی رات دیر گئے جاری کیا گیا تھا اور اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیان کے دستخط کنندگان اور اس کی تیاری اور اجرا کے پیچھے موجود افراد کی تحقیقات کی جائیں گی۔(۔۔۔)

پیر 23 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 05 اپریل 2021ء شماره نمبر [15469]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]