گوگل کے ذریعہ جمع کردہ اعداد وشمار کی بنیاد پر مرکز کے ماہرین نے تیار کردہ ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کچھ یوروپی ممالک جیسے اسپین، فرانس، پولینڈ اور اسکینڈینویائی ممالک اس قدرتی نقل وحرکت کا مشاہدہ کررہے ہیں جو اس عرصے میں وبائی امراض سے کہیں زیادہ مختلف نہیں ہے جبکہ دوسرے ممالک جیسے برطانیہ، اٹلی، پرتگال، یونان اور جرمنی میں اس نقل وحرکت میں پچھلے سال کے آغاز کے مقابل اس کے نصف حصے میں کمی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
اس تحقیق میں 20 یورپی ممالک کے 800 سے زیادہ جغرافیائی خطے شامل ہیں جس میں گوگل نے لاکھوں فون اور موبائل آلات پر مبنی آبادی کی نقل وحرکت کے اعداد وشمار جمع کیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ نقل وحرکت 3 اہم مقامات تک محدود ہیں؛ کام کی جگہ، تفریحی مقامات ، بس اڈے، میٹرو اور بس اسٹیشن ہیں۔(۔۔۔)
پیر 23 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 05 اپریل 2021ء شماره نمبر [15469]