یورپ نے کورونا تحریک کی نگرانی کے لئے گوگل کا کیا استعمال

گزشتہ روز لندن میں "ہائڈ پارک" کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے جہاں صحت سے متعلق ادارہ کی انتباہ کے درمیان رہائشی ایسٹر منانے نکلے ہیں (رائٹرز)
گزشتہ روز لندن میں "ہائڈ پارک" کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے جہاں صحت سے متعلق ادارہ کی انتباہ کے درمیان رہائشی ایسٹر منانے نکلے ہیں (رائٹرز)
TT

منتشر بیماریوں کو کنٹرول اور روک تھام کرنے کے سلسلہ میں یوروپی سنٹر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ وبا کی لہر کی وجہ سے لاک ڈاؤن ادوار کے دوران ممالک کے اندر نقل وحرکت اور معاشرتی سرگرمیوں سے متعلق یوروپی ممالک کے مابین ایک بہت بڑا تفاوت پایا جا رہا ہے۔

گوگل کے ذریعہ جمع کردہ اعداد وشمار کی بنیاد پر مرکز کے ماہرین نے تیار کردہ ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کچھ یوروپی ممالک جیسے اسپین، فرانس، پولینڈ اور اسکینڈینویائی ممالک اس قدرتی نقل وحرکت کا مشاہدہ کررہے ہیں جو اس عرصے میں وبائی امراض سے کہیں زیادہ مختلف نہیں ہے جبکہ دوسرے ممالک جیسے برطانیہ،  اٹلی، پرتگال، یونان اور جرمنی میں اس نقل وحرکت میں پچھلے سال کے آغاز کے مقابل اس کے نصف حصے میں کمی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

اس تحقیق میں 20 یورپی ممالک کے 800 سے زیادہ جغرافیائی خطے شامل ہیں جس میں گوگل نے لاکھوں فون اور موبائل آلات پر مبنی آبادی کی نقل وحرکت کے اعداد وشمار جمع کیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ نقل وحرکت 3 اہم مقامات تک محدود ہیں؛ کام کی جگہ، تفریحی مقامات ، بس اڈے، میٹرو اور بس اسٹیشن ہیں۔(۔۔۔)

پیر 23 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 05 اپریل 2021ء شماره نمبر [15469]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]