"نہضہ ڈیم"۔۔۔ آخری موقع کے مذاکرات میں بھی پیدا ہوے اختلافاتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2903806/%D9%86%DB%81%D8%B6%DB%81-%DA%88%DB%8C%D9%85%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A2%D8%AE%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D9%88%D9%82%D8%B9-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7-%DB%81%D9%88%DB%92-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%81%D8%A7%D8%AA
"نہضہ ڈیم"۔۔۔ آخری موقع کے مذاکرات میں بھی پیدا ہوے اختلافات
20 جولائی کو ایک مصنوعی سیارہ کے ذریعہ "نہضہ ڈیم" کی لی گئی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز کنشاسا میں ایتھوپیا کے بڑے "نہضہ ڈیم" کے بارے میں ایتھوپیا، مصر اور سوڈان کے مابین ہونے والے آخری موقع کے مذاکرات میں بھی اختلافات ہی کا معالہ غالب رہا اور جمہوریہ کانگو کے صدر جمہوریہ فیلکس شیسکیڈی کی موجودگی میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور آبی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے اور یاد رہے کہ فروری سے افریقی یونین کی صدارت کانگو کے سپرد ہے۔
ایک طرف مصر نے اس اجلاس کو اتفاق رائے کے لئے ایک آخری موقع سمجھا تو دوسری طرف ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ایتھوپیا اب بھی اگلی جولائی کو دوسری بار ڈیم جھیل کو بھرنے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے جبکہ سوڈان اور مصر دونوں کسی معاہدے کو پہنچنے سے پہلے ہی ڈیم کو دوسری مرتبہ بھرنے کو مسترد کر رہے ہیں اور سوڈان کے پانی کی تنصیبات اور ڈیموں کے سلسلہ میں اس کے خطرات سے بھی متنبہ کر رہے ہیں کیونکہ اس کا اثر نیل کے کنارے بسنے والے 20 ملین سے زیادہ افراد پر پڑنے والا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)