پیرس نے لبنان میں حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کی دھمکی دی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2910276/%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D8%B3-%D9%86%DB%92-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D9%88%D9%B9-%DA%88%D8%A7%D9%84%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DB%8C-%DB%81%DB%92
پیرس نے لبنان میں حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کی دھمکی دی ہے
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز لبنان صدر مائکل عون نے اہل لبنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور لبنان کی تاریخ میں سب سے بڑی لوٹ مار کو ننگا کرنے کی جنگ میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور انہوں نے مالی خرابی کے ذمہ داروں کی تعیین کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح مرکزی بینک پر بھی الزام لگا ہے کہ اس کے کھاتے شفاف نہیں تھے اور انہوں نے لوگوں کے ذخائر اور رقم کے بارے میں غیر ذمہ داری سے کام کرنے کے لئے بینکوں کی واضح ذمہ داری کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔
عون نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مجرمانہ مالی آڈٹ صدر جمہوریہ کا ذاتی مطالبہ نہیں ہے بلکہ تمام لبنانیوں کا مطالبہ ہے اور اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس کے زوال کا مطلب فرانسیسی اقدام کو متاثر کرنا ہے کیونکہ اس کے بغیر نہ تو بین الاقوامی امداد مل سکتی ہے، نہ سیدار کانفرنس، نہ عرب اور خلیجی تعاون اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی فنڈ ملے گا کیوںکہ مالی تباہی کے جرم کا سبب کون ہے یہ معلوم کرنا ہی ان تمام چیزوں کی ابتدا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)