قابل تجدید توانائی کے استحصال کے لئے پہلے منصوبے کے افتتاحی منصوبہ کو سعودی ولی عہد کی سرپرستی حاصل

گزشتہ روز سکاکا شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز سکاکا شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

قابل تجدید توانائی کے استحصال کے لئے پہلے منصوبے کے افتتاحی منصوبہ کو سعودی ولی عہد کی سرپرستی حاصل

گزشتہ روز سکاکا شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز سکاکا شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک اگلے دس سالوں میں قابل تجدید توانائی اور اس کی ٹکنالوجیوں کا حصول جاری رکھے گا اور اسی کے ساتھ ہی ملک کے انتہائی شمال میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے لئے گذشتہ روز سکاکا نامی پلانٹ منصوبہ کو لانچ کیا گیا ہے اور اسے آپریٹ بھی کر دیا گیا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں 7 نئے منصوبوں کے لئے بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوا ہے اور یہ سب علاقائی سطح پر حال ہی میں ملک کے ذریعہ شروع کیے گئے سبز اقدامات کے مطابق ہو رہا ہے۔

ولی عہد شہزادہ نے کل کہا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ امتزاج کو حاصل کرنے اور پیداوار اور کھپت کی استعداد کو بڑھانا چاہتے ہیں اور آج ہم شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے لئے ساکا پلانٹ کی لانچنگ اور کارروائی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو ملک میں قابل تجدید توانائی کے استحصال کے لئے ہمارا پہلا اقدام ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ مستقبل قریب میں ہوا کی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے لئے دومہ الجندل اسٹیشن کے منصوبہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ نئے منصوبے کے معاہدوں سے مملکت کے علاقوں کے لئے شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں مدد ملے گی اور اس کے علاوہ سکاکا اور دومۃ الجندل منصوبے بھی ہیں جن سے گرین ہاؤس کے 70 لاکھ ٹن سے زیادہ اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔(۔۔۔)

جمعہ 27 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 09 اپریل 2021ء شماره نمبر [15473]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]