سمندری غذا پر لگی پابندی کی وجہ سے برطانوی معیشت متاثر ہو رہی ہے

برطانیہ نے کہا ہے کہ سمندری غذا کی کچھ اقسام کی درآمد پر یورپی یونین کی پابندی سے اس کی ملکی معیشت متاثر ہو رہی ہے (رائٹرز)
برطانیہ نے کہا ہے کہ سمندری غذا کی کچھ اقسام کی درآمد پر یورپی یونین کی پابندی سے اس کی ملکی معیشت متاثر ہو رہی ہے (رائٹرز)
TT

برطانیہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے حتمی طور پر اس کے خارج ہونے کے چند ہفتوں بعد کچھ قسم کے سمندری غذا کی درآمد پر یورپی یونین کی طرف سے عائد پابندی کی وجہ سے اس کی مقامی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔

برطانوی ماحولیات، فوڈ اینڈ رورل افیئر کی خاتون ترجمان نے جرمنی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ درجہ بندی والے پانی (زمرہ بی) سے براہ راست بائولوی مولکس کی درآمد پر یورپی پابندی کا کوئی سائنسی یا تکنیکی جواز نہیں ہے اور  انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس صورت حال کی وجہ سے  برطانیہ اور باقی یورپ کے مابین علیحدگی کرنے والے علاقہ (انگریزی) کے دونوں جانب موجود بازاروں کو نفصان پہنچ رہا ہے۔

یوروپی یونین کی درجہ بندی کے مطابق "کلاس اے" کا پانی دنیا کا سب سے صاف پانی ہے، اس کے بعد "کلاس بی" کا پانی آتا ہے اور یورپی قوانین کے مطابق یوروپی یونین صفائی کیے بغیر "کلاس اے" کے پانی سے مولسک کو درآمد کرسکتا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 16 رجب المرجب 1442 ہجرى – 27 فروری 2021ء شماره نمبر [15432]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]