"ایران - گولن ڈیل" کو ہوگئے ہیں 10 سال

صدر بشار الاسد کو جان کیری سے اس وقت ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جب وہ 8 نومبر2010 کو امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین تھے (اے پی)
صدر بشار الاسد کو جان کیری سے اس وقت ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جب وہ 8 نومبر2010 کو امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین تھے (اے پی)
TT

شام اور اسرائیل امریکی ثالثی کی بدولت دس سال قبل ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے والے تھے جس کا مسودہ امریکی ثالثی نے تیار کیا تھا جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ دمشق تہران اور لبنانی "حزب اللہ" کے ساتھ فوجی تعلقات ختم کرے گا اور اس کے بدلہ میں وہ اسرائیل سے لیکر 4 جون 1967ء کی خط تک مقبوضہ شامی گولن کی پہاڑیوں کو واپس لے لے گا۔

الشرق الاوسط کو اس بات کی تصدیق ایسے عہدیداروں نے کی ہے جو صدر بشار الاسد اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مابین امریکی ایلچی فریڈ ہوف کی سربراہی میں ہونے والے خفیہ مذاکرات میں شامل تھے اور اس وقت سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کے نائب جو بائیڈن (موجودہ صدر) ان مذاکرات سے بخوبی واقف تھے اور دمشق کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں ہوا ہے کیونکہ وہ پورے گولن کی بحالی اور ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیا ہے۔

ہوف نے آج الشرق الاوسط کو لکھا ہے کہ 28 فروری 2011 کو شام اور اسرائیل کے مابین امن کے حصول کے لئے امریکی سفارتکاری فیصلہ کن نقطہ پر پہنچ گئی تھی۔(۔۔۔)

اتوار 17 رجب المرجب 1442 ہجرى – 28 فروری 2021ء شماره نمبر [15433]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]