کل عبد العاطی نے مزید کہا ہے کہ (کنشاسا) مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے اور مذاکرات کی بحالی پر بھی کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے اور انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ایتھوپیا نے دونوں بہاو ریاستوں (مصر اور سوڈان) کی پیش کردہ مختلف تجاویز اور متبادلات کو مسترد کردیا ہے اور اس کا مقصد متنازعہ تکنیکی اور قانونی امور کے حل تک پہنچنے کی کوشش میں مذاکرات کے عمل کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔
وزیر عبد العاطی نے گزشتہ روز مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کو "کنشاسا" مذاکرات کے نتائج کے سلسلہ میں ایک بار پھر اسی سلسلے میں بریفنگ دی ہے کہ اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ اس دورانیے کے دوران مصری اور سوڈانی فریقین نے نرمی کا طریقہ اختیار کیا ہے اور اس سے سمجھوتے تک پہنچنے کی سنجیدہ خواہش کی عکاسی ہو رہی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 27 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 09 اپریل 2021ء شماره نمبر [15473]