مصر: مذاکرات کے سلسلہ میں ایتھوپیا کی رکاوٹ کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنے گی

ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے بی)
ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے بی)
TT

مصر: مذاکرات کے سلسلہ میں ایتھوپیا کی رکاوٹ کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنے گی

ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے بی)
ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے بی)
آبی اور آبپاشی وسائل کے مصری وزیر محمد عبد العاطی نے کہا ہے کہ ایتھوپیائی فریق کی ضد اور (کنشاسا) مذاکرات کے دوران مذاکرات میں واپس جانے سے انکار ایک (رکاوٹ) کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے (نہضہ ڈیم) کا بحران پیچیدہ ہوگا اور خطے کے بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

کل عبد العاطی نے مزید کہا ہے کہ (کنشاسا) مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے اور مذاکرات کی بحالی پر بھی کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے اور انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ایتھوپیا نے دونوں بہاو ریاستوں (مصر اور سوڈان)  کی پیش کردہ مختلف تجاویز اور متبادلات کو مسترد کردیا ہے اور اس کا مقصد متنازعہ تکنیکی اور قانونی امور کے حل تک پہنچنے کی کوشش میں مذاکرات کے عمل کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔

وزیر عبد العاطی نے گزشتہ روز مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کو "کنشاسا" مذاکرات کے نتائج کے سلسلہ میں ایک بار پھر اسی سلسلے میں بریفنگ دی ہے کہ اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ اس دورانیے کے دوران مصری اور سوڈانی فریقین نے نرمی کا طریقہ اختیار کیا ہے اور اس سے سمجھوتے تک پہنچنے کی سنجیدہ خواہش کی عکاسی ہو رہی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 27 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 09 اپریل 2021ء شماره نمبر [15473]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]