مصر اور سوڈان نے ڈیم کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے سلسلہ میں ایتھوپیا کی پیش کش کو کیا مسترد https://urdu.aawsat.com/home/article/2915831/%D9%85%D8%B5%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%92-%DA%88%DB%8C%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B9%D9%84%D9%88%D9%85%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%D8%AA%DA%BE%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%B4
مصر اور سوڈان نے ڈیم کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے سلسلہ میں ایتھوپیا کی پیش کش کو کیا مسترد
4 اپریل کو کنشاسا مذاکرات کے دوران سوڈان، مصر اور ایتھوپیا کے وزرائے خارجہ کو دیکھا جا سکتا ہے (روئٹرز)
مصر اور سوڈان نے ایتھوپیا کی اس پیش کش کو مسترد کردیا ہے جس میں خرطوم اور قاہرہ کو جولائی اور اگست کے مہینوں کے دوران مقررہ نہضہ ڈیم کو دوسری بار بھرنے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی بات کی گئی ہے اور اسی طرح آپریشن کے عمل سے متعلق تکنیکی معلومات سے آگاہ کرنے کی بھی بات کی گئی ہے۔
جبکہ خرطوم نے ایتھوپیا کے ان ارادوں پر سوال اٹھاتے ہوئے پابند قانونی معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت پر اصرار کیا ہے جس کے بارے میں کہا ہے کہ یہ سوڈان اور اس کے اسٹریٹیجک منصوبوں کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور مصری وزارت آبپاشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایتھوپیائی پیش کش میں دھوکے بھی شامل ہیں اور اس سے مذاکرات کے دوران حقیقت کی وضاحت نہیں ہو پا رہی ہے اور یہ بھی خیال کیا گیا ہے کہ ایتھوپیا کی پیش کش کو قبول کرنا دوسری بار بھرنے کے سلسلہ میں مصر کی طرف سے توثیق سمجھا جائے گا۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)