اتحاد نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ایک بیلسٹک اور 3 ڈرون کی تباہی کا کیا اعلان

سعودی فضائی دفاع (الشرق الاوسط)
سعودی فضائی دفاع (الشرق الاوسط)
TT

اتحاد نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ایک بیلسٹک اور 3 ڈرون کی تباہی کا کیا اعلان

سعودی فضائی دفاع (الشرق الاوسط)
سعودی فضائی دفاع (الشرق الاوسط)
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک بیلسٹک میزائل اور تین ڈرون کو روک کر تباہ کردیا ہے جسے حوثی ملیشیاؤں نے گزشتہ روز جازان (جنوبی سعودی عرب) میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

اتحاد نے واضح کیا ہے کہ ملیشیاؤں کی دشمنی پر مبنی کوششیں شہریوں اور پبلک پراپرٹی کو نشانہ بنانے کے لئے منظم اور جان بوجھ کر کی جانے والی کوششیں ہیں اور ان حملوں کو ناکام اور پسپا کردیا گیا ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کی حفاظت کے لئے ضروری آپریشنل اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 30 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 12 اپریل 2021ء شماره نمبر [15476]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]