مصر نے "ڈیم تنازعہ" میں بین الاقوامی مداخلت کا کیا مطالبہ

مصر نے "ڈیم تنازعہ" میں بین الاقوامی مداخلت کا کیا مطالبہ
TT

مصر نے "ڈیم تنازعہ" میں بین الاقوامی مداخلت کا کیا مطالبہ

مصر نے "ڈیم تنازعہ" میں بین الاقوامی مداخلت کا کیا مطالبہ
مصر نے کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے نام سرکاری خط ارسال کیا ہے اور ساتھ ہی قانونی معاہدے تک پہنچنے کے ذریعہ ایتھوپیا کے "نہضہ ڈیم" تنازعہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے سلسلہ میں موجودہ صورتحال کی خطرناکی سے بھی آگاہ کیا ہے۔

گزشتہ روز مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کو فون کرکے "نہضہ ڈیم" کی فائل کے سلسلہ میں تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ پیش کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 02 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 14 اپریل 2021ء شماره نمبر [15478]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]