دبیبہ کی وجہ سے حفتر کے کیمپ کا غصہ پھوٹ پڑا

دبیبہ کی وجہ سے حفتر کے کیمپ کا غصہ پھوٹ پڑا

بدھ, 14 April, 2021 - 12:15
عبد الحمید دبیبہ (رائٹرز)
اپنی شناخت نہ بتانے والے لیبیا کے ذرائع نے کہا ہے کہ لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے سربراہ عبد الحمید دبیبہ کے موقف کی وجہ سے قومی فوج کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر ناراض ہوئے ہیں اور قومی فوج کے ساتھ فاصلہ میں مزید گہرائی پیدا ہو گئی ہے کیا اور ذرائع نے اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ دبیبہ نے حفتر سے ملاقات یا ان سے رابطہ کرنے کو نظرانداز کیا ہے اور انہوں نے ان کے بار بار وعدوں کے باوجود اب تک ملک کے مشرق میں بنغازی جانے سے پرہیز کیا ہے اور یہ ایک سوالیہ نشان ہے جو ملک کی سلامتی اور استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔

2019 میں دبیبہ اور ترک صدر رجب طیب اردوگان کے متنازعہ بحری سرحدی حد بندی معاہدے سے وابستگی کے بارے میں مارشل خلیفہ حفتر کی خاموشی کے باوجود حفتر کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کی طرف سے یہ عزم وارادہ دبیبہ کے وعدوں کے منافی ہے جن میں لیبیا کی وطنی خودمختاری کی بات کی گئی ہے۔(۔۔۔)


بدھ 02 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 14 اپریل 2021ء شماره نمبر [15478]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا