یورپ میں خون کے جمنے کے خدشات کی وجہ سے ویکسینیشن کے منصوبے ہوئے متاثر

پیر کے روز جوٹنلینڈ میں ڈنمارکی لوگوں کو "کورونا" ویکسین لینے کے وقت ایک آرکیسٹرا کو گانا بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
پیر کے روز جوٹنلینڈ میں ڈنمارکی لوگوں کو "کورونا" ویکسین لینے کے وقت ایک آرکیسٹرا کو گانا بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

خون کے جمنے کے خدشات کی وجہ سے یورپ میں کورونا کے خلاف ویکسینیشن کے منصوبے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ عالمی ادارۂ صحت نے رمضان کے مہینے میں وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

یوروپی یونین کے ممالک جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی آمد کا جشن نہیں منا سکے جبکہ انھیں "آسٹرزینیکا" ویکسین کی خوراک لینے میں بار بار ہونے والی تاخیر کی تلافی کرنے اور ویکسینیشن مہموں کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے اسی پر امید تھی جبکہ وہ آغاز سے لیکر 4 ماہ تک غیر یقینی نتیجہ کا شکار ہے۔

جب جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے پہلی کھیپ یورپی دارالحکومتوں میں پہنچی اس وقت میڈیا نے امریکی حکام کی جانب سے اس ویکسین کے استعمال کو احتیاط کے طور پر منع کرنے کے فیصلے کی اطلاع دی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے خون کے جمنے کے معاملات پیش آرہے ہیں؛ اس لئے اس کے استعمال پر نظر ثانی کی جائے کی اور یاد رہے کہ اس کے استعمال سے ایک کی موت بھی ہوئی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 03 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 15 اپریل 2021ء شماره نمبر [15479]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]