ایران نتنز حملہ آور کے تعاقب میں ہے اور ویانا میں افہام وتفہیم کا مشاہدہ ہوا ہے

ایران نتنز حملہ آور کے تعاقب میں ہے اور ویانا میں افہام وتفہیم کا مشاہدہ ہوا ہے

اتوار, 18 April, 2021 - 15:45
گزشتہ روز ویانا میں ایران کی جوہری فائل سے متعلق مذاکرات کے اجلاس کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے اف پی)
ایران نے کل ایک ایسے شخص کا نام انکشاف کیا ہے جس کا تعاقب وہ "نتنز" جوہری پلانٹ پر ہونے والے اس حملہ کے الزام میں کررہا ہے جس سے بہت نقصان پہنچا ہے اور اس سے بجلی کٹ گئی ہے اور ایرانی ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ وزارت انٹیلی جنس نے اس تخریب کاری کے مرتکب جس کا نام رضا کریمی ہے اس کی نشاندہی کی ہے اور مزید کہا کہ یہ شخص گزشتہ اتوار کے دھماکے سے قبل ایران سے فرار ہوگیا ہے جس کا الزام ایران نے اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ اختتام پذیر جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے مذاکرات کے اجلاس کے کوآرڈینیٹر اینریک مورا نے ویانا میں اعلان کیا ہے کہ ایسے کام پر پیشرفت ہوئی ہے جو آسان نہیں ہے اور ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ عباس عراقجی کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کے مقصد سے ہونے والی اس بات چیت میں ایک نئی افہام وتفہیم ہوئی ہے۔(۔۔۔)


اتوار 06 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 18 اپریل 2021ء شماره نمبر [15482]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا