حلب لڑائی کے جنرل ایرانی "قدس فورس" کے نائب کمانڈر ہوئے مقررhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2934001/%D8%AD%D9%84%D8%A8-%D9%84%DA%91%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D9%86%D8%B1%D9%84-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%82%D8%AF%D8%B3-%D9%81%D9%88%D8%B1%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D8%A6%D8%A8-%DA%A9%D9%85%D8%A7%D9%86%DA%88%D8%B1-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D9%85%D9%82%D8%B1%D8%B1
حلب لڑائی کے جنرل ایرانی "قدس فورس" کے نائب کمانڈر ہوئے مقرر
گزشتہ مئی کے آخر میں پاسداران انقلاب کی فارس ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک تصویر میں شام کی لڑائیوں کے دوران سلیمانی اور زادہ کو دیکھا جا سکتا ہے
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
حلب لڑائی کے جنرل ایرانی "قدس فورس" کے نائب کمانڈر ہوئے مقرر
گزشتہ مئی کے آخر میں پاسداران انقلاب کی فارس ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک تصویر میں شام کی لڑائیوں کے دوران سلیمانی اور زادہ کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب نے ابو باقر کنیت والے جنرل محمد رضا فلاح زادہ کو اپنے خارجی ونگ "قدس فورس" کے نائب کمانڈر کے عہدے پر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ اعلان پہلی خلیجی جنگ میں دل پر لگی چوٹ اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جنرل محمد حجازی کی موت کے اعلان کے دوسرے ہی دن ہوا ہے۔ پاسداران سے وابستہ تسنیم ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی رہنما علی خامنئی نے آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف حسین سلامی کی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں 59 سالہ فلاح زادہ کا نام پیش کیا ہے جو 2013 سے شام میں فیلڈ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
مارچ 2019 کے بعد سے فلاح زاداہ جنرل قاسم سلیمانی اور موجودہ کمانڈر اسماعیل قاآنی کے بعد "قدس فورس" کے تیسرا آدمی بن گئے ہیں اور خامنئی نے سلیمانی کی درخواست پر ان کے فوجی عہدے کرنل سے بریگیڈیئر جنرل تک بڑھانے کی منظوری دی تھی۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)