اردن نے اہل قدس کی ملک بدری کو روکنے کے لئے پیش کئے پرانی دستاویزاتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2935436/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%81%D9%84-%D9%82%D8%AF%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%84%DA%A9-%D8%A8%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%B4-%DA%A9%D8%A6%DB%92-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D8%AA
اردن نے اہل قدس کی ملک بدری کو روکنے کے لئے پیش کئے پرانی دستاویزات
فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو جمعہ کے روز شیخ جراح کے مکینوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
رام اللہ: کفاح زبون
TT
TT
اردن نے اہل قدس کی ملک بدری کو روکنے کے لئے پیش کئے پرانی دستاویزات
فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو جمعہ کے روز شیخ جراح کے مکینوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
اردن نے قدس کے باشندوں کے لئے ان پرانے دستاویزات کا انکشاف کرکے بڑی مدد فراہم کی ہے جن میں سنہ 1956 میں ہونے والے شیخ جراح کے محلے کے رہائشیوں کو کرایہ پر لینے کے معاہدوں کی تصدیق کی ہے اور یہ دستاویزات اس محلے سے ان کے ملک بدری کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اردن کے سرکاری "مملکہ" چینل نے اطلاع دی ہے کہ وزیر خارجہ ایمن صفدی نے (کل) بدھ کو شاہ عبد اللہ دوم کی طرف سے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک پیغام پہنچایا ہے جس میں بھائیوں اور ان کے حقوق کی حمایت میں اردن کے مستقل موقف کی تصدیق کی گئی ہے اور قدس بادشاہ عبد اللہ دوم کے لئے سرخ لکیر ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]