خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کرۂ ارضی کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہتر ماحول پیدا کرنے کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تعاون کرنے کے سلسلہ میں سعودی عرب کے عزم وارادہ کی تصدیق کی ہے۔
شاہ سلمان نے سمٹ میں اپنے ملک کے وفد کی صدارت کے دوران ایک تقریر میں مزید کہا ہے کہ ہم نے (مملکت کے وژن 2030) کے مطابق قومی ماحولیاتی حکمت عملی اور صاف توانائی منصوبوں جیسی چند حکمت عملی اور قانون سازی کا آغاز کیا ہے اور ان سب کا مقصد 2030 تک ملک کی ضروریات کی پیداواری صلاحیت (50 فیصد) تک پہنچنا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 11 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 23 اپریل 2021ء شماره نمبر [15487]