بغداد کے ایک اسپتال میں لگی آگ اور الکاظمی نے ذمہ داروں کے خلاف کی کارروائی https://urdu.aawsat.com/home/article/2941061/%D8%A8%D8%BA%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D8%B3%D9%BE%D8%AA%D8%A7%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%84%DA%AF%DB%8C-%D8%A2%DA%AF-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%84%DA%A9%D8%A7%D8%B8%D9%85%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C
بغداد کے ایک اسپتال میں لگی آگ اور الکاظمی نے ذمہ داروں کے خلاف کی کارروائی
گزشتہ روز ابن الخطیب اسپتال میں جاں بحق ہونے والے کچھ افراد کے جنازہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (روئٹرز)
بغداد: فاضل النشمی
TT
TT
بغداد کے ایک اسپتال میں لگی آگ اور الکاظمی نے ذمہ داروں کے خلاف کی کارروائی
گزشتہ روز ابن الخطیب اسپتال میں جاں بحق ہونے والے کچھ افراد کے جنازہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (روئٹرز)
بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جارہا تھا وہاں آگ لگنے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں چونکا دینے والا اضافہ ہوا ہے اور اسی کے ساتھ عراقیوں کے درد اور غم میں بھی اضافہ ہوا ہے اور حکومت، اس کی جماعتوں اور سیاسی گروہوں پر ناراضگی اور تنقید بھی کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہی لوگ اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔
وزارت داخلہ کی طرف سے کل متاثرین کی تعداد کے بارے میں اعلان کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس حادثے میں 82 افراد شہید اور 110 افراد زخمی ہوئے ہیں اور وزارت کو حادثے کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے کی توقع ہے کیونکہ مختلف معاملات ابھی بھی موجود ہیں اور خاص طور پر چونکہ زیادہ تر چوٹیں جلنے اور اونچی جگہ سے کودنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)