بنغازی میں لیبیا حکومت کا پہلا اجلاس

بنغازی میں لیبیا حکومت کا پہلا اجلاس
TT

بنغازی میں لیبیا حکومت کا پہلا اجلاس

بنغازی میں لیبیا حکومت کا پہلا اجلاس
آج لیبیا کی اتحادی حکومت ملک کے مشرق میں واقع شہر بنغازی میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کرنے جارہی ہے جس میں صدر عبد الحمید الدبیبہ اور قومی فوج کے جنرل کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کے مابین ملاقات کی توقع ہے۔

دبیبہ اپنے اقتدار سنبھالنے کے بعد بنغازی کا پہلا دورہ کریں گے اور یہ بھی جان لینا چاہئے کہ جنوبی طرابلس میں ان کے حالیہ معائنہ کے دورے کے دوران بنغازی کو وطن کے طور پر واپسی کے بارے میں جو تبصرہ انہوں نے کیا ہے اس کی وجہ سے انہیں شہر میں بہت ساری تنقیدوں کا سامنا کرنا پرا ہے۔(۔۔۔)

پیر 14 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 26 اپریل 2021ء شماره نمبر [15490]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]