متحدہ عرب امارات اسرائیلی "تمار" گیس فیلڈ کے ایک چوتھائی حصہ کا مالک ہے

متحدہ عرب امارات اسرائیلی "تمار" گیس فیلڈ کے ایک چوتھائی حصہ کا مالک ہے
TT

متحدہ عرب امارات اسرائیلی "تمار" گیس فیلڈ کے ایک چوتھائی حصہ کا مالک ہے

متحدہ عرب امارات اسرائیلی "تمار" گیس فیلڈ کے ایک چوتھائی حصہ کا مالک ہے
اماراتی کمپنی "مبادلہ پٹرولیم" نے بحیرہ روم میں اسرائیلی "تمار" قدرتی گیس فیلڈ کے حقوق کے حامل کمپنیوں کے حصوں کا ایک چوتھائی حصہ 1.1 بلین کے مقابلہ میں حاصل کیا ہے اور اس سلسلہ میں حتمی معاہدہ پر دستخط اگلے ماہ ہوگا۔

اسٹاک ایکسچینج کو دئے گئے کمپنی کے بیان کے مطابق ابو ظہبی میں قومی سرمایہ کاری کمپنی کا لازمی حصہ اماراتی کمپنی نے اسرائیلی "ڈیلک" گروپ کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے جس کی بنیاد پر بحیرہ روم میں اور شہر حیفا کے ساحل تمار قدرتی گیس فیلڈ کے حصوں کو فروخت کرنا ہوگا اور یہ اس فیلڈ کے 22 فیصد کے برابر ہے۔(۔۔۔)

منگل 15 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 27 اپریل 2021ء شماره نمبر [15491]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]