ہندوستان میں متاثرین کی ریکارڈ شدہ تعداد جاری ہے

گزشتہ روز لاہور میں "کورونا" کی وجہ سے عائد پابندی پر پاکستانی فوج کو نگرانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
گزشتہ روز لاہور میں "کورونا" کی وجہ سے عائد پابندی پر پاکستانی فوج کو نگرانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

ہندوستان میں گزشتہ روز چھٹے روز بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا ہے اون ان کی تعداد 353 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور قومی ریکارڈ کے مطابق اموات کی تعداد 2812 تک پہنچ گئی ہے اور 192 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور ہندوستان چوتھا ملک بن گیا جو اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا ہے اور حالیہ دنوں میں شمشان اتھارٹی اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گھبریئس نے پیر کے روز کہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت ضروری سامان پیش کرنے میں اپنی پوری کوشش کررہا ہے اور خاص طور پر ہزاروں آکسیجن بوتلیں، موبائل فیلڈ ہسپتالوں اور لیبارٹری کے سامان مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔

ایک طرف بین الاقوامی امداد ہندوستان پہنچنا شروع ہوگئی ہیں تو دوسری طرف تکلیف دہ صورتحال میں اضافہ ہی ہو رہا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے اس مہاماری صورتحال سے سبق حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اس ماہ کے وسط سے ہندوستان میں ہو رہا ہے جہاں بیشتر بڑے شہروں میں انفیکشن کی شدت کے لحاظ سے وائرس قابو سے باہر ہوچکا ہے اور اس نئی لہر سے نمٹنے کے لئے صحت کی انتظامیہ فیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے انسانیت کی تباہی کا منضر سامنے ہے جسے ادارۂ صحت نے بغیر سرحدوں کے ڈاکٹروں کی صورتحال قرار دی ہے اور اسے وبائی امراض کے اندر ایک وبائی بیماری کے مترادف قرار دیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 16 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 28 اپریل 2021ء شماره نمبر [15492]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]