لینڈرکنگ کے پانچویں گلف دورے میں مارب سرفہرست ہے

امریکی وزیر خارجہ کو اپنے خلیجی دورے  کے موقع پر واشنگٹن میں ٹیم لینڈرکنگ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (امریکی محکمۂ خارجہ)

TT

اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکی ایلچی ٹموتھی لینڈرکنگ پانچویں بار علاقہ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں اور اسی کے ساتھ اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفتھس بھی قریب ہی علاقہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

مارب میں تنازعات کے تسلسل کے ساتھ ہی عالمی برادری اس تنازع کے خاتمے اور جنگی مشین کو روکنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی وجہ سے دونوں سفیر سفر کرنے پر مجبور ہوئے ہیں تاکہ انسانی ہمدردی کی فائل کے علاوہ ان کے ایجنڈے میں یہ فائل بھی شامل ہو سکے اور امریکی محکمۂ خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ لینڈرکنگ سعودی عرب اور سلطنت عمان کا دورہ کریں گے اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے اور مارب میں ہونے والی کشیدگی کو یمنی عوام کو خطرے میں ڈالنے والے انسانی بحران کو بڑھاوا دینے والا قرار دیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 18 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 30 اپریل 2021ء شماره نمبر [15494]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]