چینی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں امریکہ کے اختلافات کا ہوا خاتمہ

بائیڈن کو کانگریس کے سامنے اپنی پہلی صدارتی تقریر پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے پیچھے پیلوسی اور ہیریس بھی دیکھے جا سکتے ہیں (رائٹرز)

TT

دونوں بڑی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امریکی قانون سازوں نے پرسو شام اپنے گہرے داخلی اختلافات پر قابو پالیا ہے اور بڑھتے ہوئے چینی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کے لئے صدر جو بائیڈن کے موقف کی حمایت میں متحد ہو گئے ہیں اور بائیڈن نے کانگریس میں دی جانے والی اپنی پہلی تقریر میں بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور انہوں نے 21 ویں صدی کو جیتنے کے لئے امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے چینی مقابلہ کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

ایک غیر معمولی اجلاس میں ری پبلیکنز نے چین کے بارے میں صدر کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے اور بحر الکاہل کے خطے میں ایک مضبوط فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں صدر کے عہد وپیمان کو سننے کے وقت بہت تیزی سے اسے سراہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ چین کے ساتھ کسی بھی طرح کے تصادم کا آغاز ابھی نہیں ہوا ہے بلکہ محاذ آرائی سے بچنے کے لئے یہ کیا جا رہا ہے جیسا کہ بائیڈن نے کہا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 18 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 30 اپریل 2021ء شماره نمبر [15494]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]