لندن نے زاگری-رائٹ کلف کی حراست کو تشدد قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2955921/%D9%84%D9%86%D8%AF%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%B2%D8%A7%DA%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D9%B9-%DA%A9%D9%84%D9%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%D8%B4%D8%AF%D8%AF-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%DB%92
لندن نے زاگری-رائٹ کلف کی حراست کو تشدد قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے
رچرڈ رٹ کلف کو جون 2019 میں لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
لندن: نجلاء حبريری
TT
TT
لندن نے زاگری-رائٹ کلف کی حراست کو تشدد قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے
رچرڈ رٹ کلف کو جون 2019 میں لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
تہران میں نظربند برطانوی – ایرانی خاتون نازنین زاغری- رائٹ کلف کے شوہر رچرڈ رٹ کلف نے اپنے ملک کی حکومت کو ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے سلسلہ میں غور کرنے کی دعوت دی ہے جبکہ برطانوی سکریٹری ڈومینک راب کا خیال ہے کہ تہران کے دوہری شہریت کے ساتھ ہونے والا سلوک تشدد کے مترادف ہے۔
رااب نے برطانوی نشریاتی کارپوریشن (بی بی سی) کو بتایا ہے کہ ان کی نظر میں نازنین کو بین الاقوامی قانون کے مطابق غیر قانونی طور پر رکھا گيا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے ساتھ انتہائی بدسلوکی کا معاملہ کیا جارہا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)