بائیڈن: بن لادن کو ہم نے جہنم کے دروازوں تک پہنچا دیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2959661/%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%D8%A8%D9%86-%D9%84%D8%A7%D8%AF%D9%86-%DA%A9%D9%88-%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%AC%DB%81%D9%86%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%B2%D9%88%DA%BA-%D8%AA%DA%A9-%D9%BE%DB%81%D9%86%DA%86%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
بائیڈن: بن لادن کو ہم نے جہنم کے دروازوں تک پہنچا دیا ہے
صدر بائیڈن کے اعلان کردہ انخلا کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر افغانستان کے ہلمند صوبہ میں کیمپ انٹونیک سے امریکی جھنڈے کو نیچے اتارے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
بائیڈن: بن لادن کو ہم نے جہنم کے دروازوں تک پہنچا دیا ہے
صدر بائیڈن کے اعلان کردہ انخلا کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر افغانستان کے ہلمند صوبہ میں کیمپ انٹونیک سے امریکی جھنڈے کو نیچے اتارے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے قتل کی دسویں برسی کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ یہ تنظیم اب ان کے ملک کے لئے کوئی خطرہ کا سبب نہیں ہو سکتی ہے اور بن لادن کے قتل نے القاعدہ کو ایک بہت بڑا دھچکا لگایا ہے اور ساتھ ہی دہشت گرد تنظیموں کی نگرانی اور ان کا مقابلہ کرنے کا عہد بھی کیا ہے اور افغانستان سے پیدا ہونے والے کسی بھی خطرے کی نگرانی کرنے کی بھی بات کی ہے۔
بائیڈن نے بن لادن کی موت کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں داخل ہونے کے 10 سال بعد امریکی فوجیں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے بم دھماکوں میں امریکہ پر ہونے والے انتہائی پُرتشدد حملے کے بعد تنظیم کو ختم کرنے اور اس کے رہنما کو کمزور کرنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ بن لادن نے ہمارا پیچھا کیا تو ہم نے اسے جہنم کے دروازوں تک پہنچا دیا۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)