یمنی فوج نے مارب میں حوثی پیش قدمی کو روک دیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2959666/%DB%8C%D9%85%D9%86%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC-%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%B4-%D9%82%D8%AF%D9%85%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%DA%A9-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
عید الفطر کی تیاری شروع ہونے پر صنعا میں یمن کے شہریوں کو کھلے بازار میں خریداری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
قبائلیوں اور قانون کی حمایت کرنے والے اتحادی فوج کی فضائیہ کی حمایت یافتہ یمنی فوج کی فورسز نے گزشتہ روز مارب گورنریٹ کے مغرب میں حوثی ملیشیاؤں کے نئے حملوں کو روک دیا ہے کیونکہ تیل کے صوبے کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنی کوششوں کے ضمن میں ملیشیا چوتھے مہینے تک مسلسل حملے کررہے ہیں اور یہ ملک کے شمال میں قانونی حکومت کا سب سے اہم قلعہ ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب مارب، الجوف اور ہمسایہ گورنریٹوں میں یمنی قبائل نے اس دعوت پر لبیک کہا ہے جسے مقامی حکام نے فوجی دستوں کی حمایت کرنے اور کیمپ میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)