گولن کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ حزب اللہ سیل ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2962936/%DA%AF%D9%88%D9%84%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%DB%81%D8%A7%DA%91%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%A8%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%B3%DB%8C%D9%84-%DB%81%DB%92
گولن کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ حزب اللہ سیل ہے
پرسو روز لاذقیہ کے دیہی علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے بعد تباہی کے ملبے کو ہٹاتے ہوئے ایک مشین کو دیکھا جا سکتا ہے (روئٹر)
باخبر ذرائع نے کل اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے بدھ کی شب - جمعرات کے روز لاذقیہ گورنریٹ میں حمیمیم اڈہ کے قریب اسرائیلی بمباری کے 24 گھنٹے بعد مقبوضہ شامی گولان کے آزاد علاقے میں واقع قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیل کو نشانہ بنایا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے قینیطرا کے ایک علاقوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی خبروں کی نشاندہی کی ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے دو میزائلوں کے ذریعہ حکومت کے ایک فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے جس میں پاس لبنانی حزب اللہ کے نگرانی کرنے والے کارکنان موجود تھے اور یہ علاقہ قنیطرہ کے شمال میں ، جباتا الخشب نامی قصبے کے آس پاس میں واقع ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)