ترکی کو مصر سے اعلی سطح کے تعلقات کی توقع ہے

ترکی کی وزارت دفاع کی جانب سے وزیر خلوصی اکار کی نشر کردہ تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
ترکی کی وزارت دفاع کی جانب سے وزیر خلوصی اکار کی نشر کردہ تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

ایک ترک حکام نے قاہرہ کے ساتھ قربت کے اقدامات کو تیز کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے تو دوسری طرف مصری عہدے داروں نے دونوں اطراف کے مابین تعلقات معمول پر لانے کے لئے استکشافی مذاکرات کے اختتام کے کچھ دن بعد ہی قابل ذکر صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

تعلقات کو معمول پر لانے میں تیزی لانے کی ترکی کی خواہش کے اشارے اس وقت مضبوط ہوئے جب ترک وزیر دفاع خلوصی اكار نے پرسو شام ترک اسپیشل فورسز کے رہنماؤں اور فوجیوں کے ساتھ افطار کرنے کے بعد ایک طرح کے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ مصر کے ساتھ ان کے ملک کی دوستی اور تعلقات جلد ہی اعلی سطح پر ہو جائیں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اس سے کچھ لوگ خوفزدہ اور ڈرے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ان کے ملک اور مصر کے مابین تعلقات کی ترقی ترکی، مصر اور لیبیا کے لئے بہت فائدہ مند اور ضروری ہوگی۔

اسی تناظر میں ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا ہے کہ آنے والے مرحلے میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کا امکان موجود ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ گزشتہ بدھ اور جمعرات کو قاہرہ میں مصری اور ترکی کے وفود نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے مفادات نیز علاقائی فائلوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے اور انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا ہے کہ نہ تو ترکی اور نہ ہی مصری وفود نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوئی شرائط عائد کئے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 27 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 09 مئی 2021ء شماره نمبر [15503]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]