بحیرہ عرب میں ہوا اسلحہ ضبط اور واشنگٹن کو تہران پر شک ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2966656/%D8%A8%D8%AD%DB%8C%D8%B1%DB%81-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%AD%DB%81-%D8%B6%D8%A8%D8%B7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%DB%81%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D8%B4%DA%A9-%DB%81%DB%92
بحیرہ عرب میں ہوا اسلحہ ضبط اور واشنگٹن کو تہران پر شک ہے
امریکی بحریہ کی جانب سے گزشتہ روز بحیرہ عرب میں روکے جانے والے جہاز سے ضبط شدہ اسلحہ کی نشر کی گئی ایک تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
خلیج عرب میں واقع اپنے پانچویں بیڑے کے نمائندگی کرنے والے امریکی بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب کے راستے میں غیر قانونی ہتھیار ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں متعدد میزائل، راکٹ، رائفلز اور مشین گن تھے اور ان ہتھیاروں کو دو دن سے زیادہ مدت تک نگرانی کرنے کے بعد ضبط کیا گیا ہے۔
الشرق الاوسط کو خصوصی بیانات میں پانچویں بحری بیڑے کی ترجمان ربیکا ریبارتچ نے انکشاف کیا ہے کہ بحری افواج نے پاکستان اور عمان کے درمیان بین الاقوامی پانیوں کے درمیان والے علاقے میں ایک کھیپ کو روکا ہے اور خلاف ورزی کرنے والی کشتی پر کوئی پرچم نہیں تھا۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)